Posts

Showing posts from February, 2019

تنبیہات سلسلہ نمبر 22: عورتوں کے فضائل

تنبیہات سلسلہ نمبر 22 عورتوں کے فضائل سوال: واٹسپ پر چلنے والی ایک پوسٹ جس میں خواتین کے بعض فضائل اور مختلف حالات اور أعمال پر مختلف أجر و ثواب کا تذکرہ موجود ہے. ان ہی فضائل میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں: 1.           عورت خدا کا دیا ہوا ایک نایاب تحفہ ہے۔ 2.            حاملہ عورت کی دو رکعت نماز عام عورت کی ۷۰ رکعت سے نماز سے بڑھ کر ہے۔ 3.            شوہر پریشان گھر آ ۓ اور بیوی اسے تسلی دے تب اسے جہاد کا ثواب ملتا ہے۔ 4.            جو عورت اپنے بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے، اس کو ۷۰ غلام آزاد کرنے کاثواب ملتا ہے۔ 5.            شوہر اور بیوی ایک دوسرے کومحبت کی نظر سے دیکہىں تو اللہ انہیں محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ 6.            جو عورت اپنے شوہر کو اللہ کی راہ میں بهىجے، ...

تنبیہات سلسلہ نمبر 21 بچی کی پیدائش پر اللہ تعالٰی کا کلام

تنبیہات سلسلہ نمبر 21 بچی کی پیدائش پر اللہ تعالٰی کا کلام ایک روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اللہ تعالی اس سے فرماتے ہیں کہ جاؤ تم اپنے باپ کی مدد کرو، اور جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جاؤ تمہارے باپ کی مدد ہم خود کرینگے. حوالہ حديث: "إن الله ينفخ في الولد فيقول له:اذهب فأنت عون لأبيك؛ وينفخ في البنت فيقول لها: اذهبي وأنا عون لأبيك ". تحقیق: قال أبومعاوية البيروتي:   يُذكَر عند ولادة البنت، ولا أصل له. یہ روایت بھی کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے. خلاصہ کلام یہ روایت بھی من گھڑت روایات میں سے ہے. واللہ اعلم بالصواب کتبه: عبدالباقی اخونزادہ

تنبیہات سلسلہ نمبر 20: زقوم کا پھل

تنبیہات سلسلہ نمبر 20 زقوم کا پھل سوال: ایک جگہ سنا ہے کہ اسٹرابیری جو ہم کھاتے ہیں یہ وہ "زقوم" ہے جو جہنمیوں کی غذا ہوگی، لہذا اسکے کھانے سے منع کیا گیا ہے... برائے کرم اس بارے میں تحقیق مطلوب ہے... الجواب باسمه تعالی سب سے پہلے تو جس قدر لغات کی کتابیں موجود تھیں ان سب میں "زقوم" کا معنی اسٹرابیری تلاش کیا گیا اور کروایا گیا لیکن ایسا کوئی معنی میسر نہ آسکا، بلکہ لغات عربی اردو اور انگریزی میں "زقوم" کا معنی یکسر مختلف ملا ہے جس کا اسٹرابیری/فراولة سے دور دور تک کوئی تعلق نظر نہیں آتا. زقوم کے معنی اردو لغات میں: ·        ايک قسم کا خاردار پودا. ·        ایک درخت جس کا پھل دوزخیوں کو کھانے کو ملےگا. ·        تھوہڑ کا پودا جو خاردار، کڑوا اور زہریلا ہوتا ہے. ·        دوزخ کا ایک درخت جس سے دوزخی اپنی خوراک حاصل کریں گے. ·        زہریلی اور مہلک غذاناگ پھنیناگ پھَنیہر کڑویہیج دھارایہ پودا ڈنٹھل دار بےبرگ اور خاردا...