تنبیہات سلسلہ نمبر 17: یوسف علیہ السلام اور زلیخا کی شادی
تنبیہات سلسلہ نمبر 17 یوسف علیہ السلام اور زلیخا کی شادی سوال: قرآن حکیم نے سورہ یوسف میں حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ ذکر فرمایا ہے وہیں پر *"امرأة العزيز"* کا ذکر بھی ملتا ہے، لیکن یہ خاتون کون تھی، اس کا نام کیا تھا اور اس کا یوسف علیہ السلام سے جو رشتہ ذکر کیا جاتا ہے اس کے متعلق قرآن وحدیث میں کیا ملتا ہے؟ جبکہ اس متعلق مختلف تفاسیر اور کتابوں میں اس قدر واقعات ملتے ہیں کہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے... برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں... الجواب باسمه تعالی قرآن مجید اور احادیث مطہرہ میں جس قدر بیان موجود ہے اس کو ماننا اور اس کی تصدیق کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور جو باتیں قرآن و حدیث میں موجود نہیں اس کا تسلیم کرنا بھی ضروری نہیں بلکہ اس کا صحیح ہونا بھی سند کے درست ہونے پر موقوف ہوتا ہے۔ تاریخی کتب میں زلیخا کا تذکرہ: · زلیخا کا نام : "زلیخا" عزیز مصر توطیفار یا پوتیفار کی زوجہ کا نام ہے جو مصر کی ساکنہ تھی، اور روایات کے مطابق بےاولاد تھی اس لئے کہ شوہر نامرد تھا، اور مصر کے ملک میں چونکہ اس وقت بت ...
Comments
Post a Comment